12:47 pm
تحریک انصاف کے ناراض گروپ کا تہلکہ خیز پلان، حکومت الٹنے کیلئے ن لیگ کیساتھ ملکر کیا کرنے والے ہیں؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا،
مسلم لیگ ن کا اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیرتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا ہے ۔نجی ٹی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مناسب وقت اور سازگار ماحول کا انتظار تھا جو آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یہ بازگشت چلتی رہی کہ ن لیگ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی، لیکن ن لیگ کی جانب سے ایسا کوئی سخت اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے استفسار کیا تھا کہ اپوزیشن جماعت ن لیگ اب تک پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لائی؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں ناز بلوچ، ن لیگی قیادت کے ترجمان محمد زبیر اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے شرکت کی تھی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ملک میں ہی ہوتے ہیں، انہوں نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو نیب میں بلایا جارہا ہے وہ پیش ہوتے رہے ہیں۔ناز بلوچ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نئے ابھرتے ہوئے لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے کہ ملک میں رہ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی خوشی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جہاں ہماری موجودگی نہیں وہاں بھی ہمیں پذیرائی مل رہی ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم سمیت ہم نے بہت سارے کام کیے، موجودہ کابینہ کے لوگ ہی پی ٹی آئی حکومت سے ناخوش ہیں۔
 
تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں