01:16 pm
شہباز گِل کی گرفتاری ۔۔عدالت سےبڑی خبر آگئی

شہباز گِل کی گرفتاری ۔۔عدالت سےبڑی خبر آگئی

01:16 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہرشاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔شہبازگل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے تھے۔ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ میٹرو بس آپریٹرکمپنی پلیٹ فارم ٹورزم کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کی گیا تھا ۔ 16 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں کمپنی کی جانب سے ترک سی ای اوز ، لیگل ایڈوائزرزاور سنئیر انتظامیہ کمرہ عدالت میں حاضر ہوئے۔شہباز گل کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ دوران سماعت پلیٹ فارم ٹورزم کے ترک سی ای او نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی کے خلاف بیان بازی کی۔ انہوں نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے باعث کمپنی کی کاروباری ساکھ متاثر ہوئی جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔ شہباز گل کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بیان بازی اور بے بنیاد الزامات نے سرمایہ کاروں کیلئے ایک منفی ماحول پیدا کر دیا ہے جو کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا عمل سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج