02:30 pm
عدالت نے 8سال قید کی سزاپانے والی غیر ملکی ماڈل کی قسمت کا بڑا فیصلہ سنا دیاگیا

عدالت نے 8سال قید کی سزاپانے والی غیر ملکی ماڈل کی قسمت کا بڑا فیصلہ سنا دیاگیا

02:30 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے م ن ش ی ا ت کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل
ٹریزا ہلیسکووا کو بری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منشیات کیس میں غیر ملکی ماڈل کی قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلیسکووا لا کو 8 سال قید کے بعد بری کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔غیر ملکی کو 2018ء میں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے ماڈل کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے مادل نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔20 مارچ 2019ء کو ایڈشنل سیشن جج شہزاد رضا نے چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا یا تھا۔ عدالت نے ملزمہ کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار روپے جُرمانے کی سزا بھی سنائی۔واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ بارہ مارچ کو محفوظ کیا گیا تھا۔ غیر ملکی ماڈل کو 10 جنوری 2018ء کو ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد وہ جیل میں قید اور پیشیاں بھُگت رہی تھیں۔ ملزمہ کے خلاف نو گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے۔ غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید چار ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔کیس کے تین ملزمان اشتہاری جبکہ شعیب نامی ایک ملزم زیر حراست ہے جسے بری کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے کیس کا ٹرائل تقریباً 14 ماہ تک چلا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے ماڈل ٹریزا نے شلوار قمیض پر دوپٹا اوڑھنا بھی سیکھ لیا تھا۔ایک سماعت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں اور میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔ دسمبر میں ہونے والی سماعت پر ماڈل نے کرسمس سے پہلے ہی فیصلے سنائے جانے کی خواہش ظاہر کی لیکن اس دوران جج کا تبادلہ ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے