08:10 pm
 حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں،امیرمقام

حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں،امیرمقام

08:10 pm

پشاور (نیوز ڈیسک) و مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے استفسار کیا ہے
کہ عمران خان ایک وعدہ بتائیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں۔عمران خان چوروں کو بچانے کے لیے نئے نئے حربے اپنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے تھے دو ہزار لوگ میرے خلاف نکلے تو ملک چھوڑ دوں گا وہ بیان کہاں گیا؟۔امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صحافیوں کی زبانوں پر بھی تالے لگانا چاہتے ہیں۔ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کرکے اس حکومت کو باہر کریں گے۔ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ حکومتی اراکین کا یہ حال ہے کہ کہتے ہیں روزانہ فرشتے نرخ نامے بناتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کر دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر طفیل انجم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیان پر قائم ہیں کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات وہ واپس لیتے ہیں۔س سے قبل وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کو ایک مشورہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی