09:38 pm
پارٹی رہنماء آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

پارٹی رہنماء آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

09:38 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو
بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیے جائیں گے، پارٹی رہنماء آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں این اے 133 ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے خدوخال سمیت تیاریوں پر بھی کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا اور پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی۔ جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی، مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے، امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ملک میں کسی قسم کی قتل غارت نہیں چاہتا، ملک میں بدامنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ایک کروڑ آبادی کو براہ راست ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم مہنگائی کم کرنے سے متعلق پیکیج کا اعلان کریں گے، پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا، میرے اور اعظم سواتی کےخلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس زیادتی ہے۔کور کمیٹی اجلاس میں کالعدم تنظیم پر بات نہیں ہوئی،وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائےگا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا، جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔


تازہ ترین خبریں

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ