10:38 am
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ ، نئی پابندی لگا دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین
پر بڑی پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا ۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب میں کوئی بھی ملازم 55 سال عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا ۔ جبکہ عمر کی شرط کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس مکمل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس اور 55 سال عمر دونوں لازمی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ اگست میں بھی پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کہا گیا تھا کہ 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ نوکری نہیں ملے گی۔حکومت کی جانب سے 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دی جا سکے گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرڈ افسران ممبر تعینات نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سے کم کر کے 55 سال کرنے اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن پرکشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تھا ۔معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز تھی جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ 5 سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج