02:49 pm
ن لیگ ختم ہو گئی ، کتنے اراکین اسمبلی تحریک انصاف کیساتھ رابطے میں ہیں؟دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عون
عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 20 سے 25 ممبران رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو تین سال سے بیوروکریسی بڑی پریشان تھی کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا اس لیے نیب میں ترامیم کا آرڈیننس لایا گیا۔صدر مملکت کسی پارٹی کا نہیں بلکہ فیڈریشن کا نمائندہ ہوتا ہے اس لیے اس کو چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 20 سے 25 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے نئی پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت چلا گیا ہے، سلیکٹر کو چاہیے اب نمازپڑھیں کیونکہ یہ مہینہ بہت خطرناک لگ رہا ہے۔ اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ تبدیلی کی ابتداء ہمیشہ بلوچستان سے ہوتی ہےپھر تبدیلی پنجاب اور اس کے بعد مرکز کی باری آنے والی ہے۔ پیپلزپارٹی اس بار پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

تازہ ترین خبریں

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے