04:26 pm
حکومت کے کتنے ناراض اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں؟ ن لیگ کے دعوے نے حکومتی صفوں میںکھلبلی مچا دی

حکومت کے کتنے ناراض اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں؟ ن لیگ کے دعوے نے حکومتی صفوں میںکھلبلی مچا دی

04:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام
میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی روٹھے ہوئے ہیں، وہ Jump مارنے کے لیے تیار ہیں۔بات صرف رابطوں کی نہیں ہے کیونکہ رابطوں میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزراء اپنے بیان سےپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت سے لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018ء کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، 6 اکتوبر کےبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم جوڑ توڑ کرکےحکومت میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود لوگوں میں قابلیت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان میں تو کسی قسم کی قابلیت نہیں ہے۔ یہ لوگ کہتےہیں ہم نے مصنوعی طور پر مہنگائی کنٹرول کی تھی، حکومت کو چاہئیے کہ مصنوعی طور پر ہی مہنگائی کنڑول کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیب آرڈیننس سے کوئی فائدہ نہیں لیں گے، جو حکومت میں لوگ ہیں یہ نیب آرڈیننس کا ضرور فائدہ لیں گے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر