02:18 pm
سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

02:18 pm


سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیا ‘ گرفتاریوں کی تعداد 124 ہوگئی ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن مینیجر کے قتل میں
ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار کیا گیا ہے ، جس کے لیے سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا ، سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پولیس نے مزید 6 مرکزی کرداروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ، یہ ملزمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں گرفتاری کے ڈر سے چھپے ہوئے تھے۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعے کا ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو درخواست دے دی گئی ہے، درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، سانحہ سیالکوٹ کا ازخود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ، سری لنکن شہری کی لاش کی بےحرمتی کی گئی، وہاں پر موجود سینکڑوں لوگ بچانے کی بجائے ویڈیوز بناتے رہے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔ ادھر سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث100 سے زائد افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے یقیین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی ، اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے ، سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے ، وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان