08:12 pm
میڈیکل کالجز میں اب کتنے فیصد نمبرزلینے والوں  کوداخلہ نہیں ملے گا،طلبہ جان لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

میڈیکل کالجز میں اب کتنے فیصد نمبرزلینے والوں  کوداخلہ نہیں ملے گا،طلبہ جان لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

08:12 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل کمیشن نے ملک بھر کے
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انتظامیہ اور میڈیکل میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو متنبہ کیا ہے کہ کمیشن کے داخلوں کے طریقہ کار کی خلاف ورزی پر کالجز کی رجسٹریشن منسوخی سمیت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے، پاکستان میڈیکل کمیشن کی ہدایات کے خلاف ورزی کرنے والے اور 65 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو داخلہ دینے پر متعلقہ میڈیکل یا ڈینٹل کالج کی رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پی ایم سی کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت صرف پی ایم سی کے طریقہ کار کے مطابق ہی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے دیئے جاسکتے ہیں جبکہ پی ایم سی ایکٹ کے مطابق بھی صرف پاکستان میڈیکل کمیشن ہی ایم ڈی کیٹ کی پاس پرسنٹیج کا تعین کر سکتا ہے۔پی ایم سی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس سال ایم ڈی کیٹ کی کم از کم پاس پرسنٹیج 65 فیصد یا 137 نمبر ہیں اور اس سال پاکستان میڈیکل کمیشن سے ایم ڈی کیٹ پاس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والے طلباء میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہیں۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد نمبر نہ حاصل کرنے والے طلبہ کو پی ایم سی رجسٹر نہیں کرے گا جبکہ پی ایم سی سے غیر رجسٹرڈ طلبہ کو پاکستان میڈیکل کمیشن ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ڈگریاں نہیں دے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو کہا گیا تھا کہ سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دینے کا عمل شروع کرے۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان