10:26 pm
پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔10دسمبر کو کیا ہونےوالاہے؟حکومتی ایوانوں کو ہلا دینےوالی خبر

پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔10دسمبر کو کیا ہونےوالاہے؟حکومتی ایوانوں کو ہلا دینےوالی خبر

10:26 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری
نے کہا ہے کہ جب تک حکومت کی آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل اسی طرح سے چلتی رہے گی اس وقت تک پاکستان کے عوام تکلیف میں ہوں گے اور ان کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں اٹھا رہے ہیں، 10 دسمبر کو پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر احتجاج کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کسی کو بھی لسانی سیاست نہیں کرنی چاہیے اور اس شہر اور صوبے کے عوام الطاف حسین کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہم کراچی کو سنبھال سکتے ہیں، اگر ہم حق دلا سکتے ہیں، شہرق ائد میں ترقی کرا سکتے ہیں تو ملک میں ترقی کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم دینا پڑے گا اور ہماری خواہش یہی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں کراچی میں ہماری حکومت بنے اور وفاقی سطح پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے۔ سندھ کا بلدیاتی نظام بہتر ہو رہا ہے، سندھ بھر میں نئے بلدیاتی نظام نے اپنی پہلی مدت مکمل کی اور ہم واحد صوبائی حکومت تھی جنہوں نے اپنے بلدیاتی نظام کی مدت مکمل کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں بہتری کے نتیجے میں اس کو پچھلے نظام کے مقابلے میں زیادہ اختیارات ملیں گے، انہیں زیادہ ذمے داریاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنا ٹیکس خود اکٹھا کر سکیں، اپنے وسائل کا خود بندوبست کرے اور پراپرٹی ٹیکس کو ہم بلدیاتی حکومت کے حوالے کررہے ہیں۔ اس وقت ہم کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں صرف ایک ارب روپے اکٹھا کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم یہ اختیار بلدیاتی حکومت کو دیں گے اور وہ اپنے علاقے کا پراپرٹی ٹیکس جمع کرنا شروع کردیں گے تو یہ ان کے لیے ریونیو کا بڑا سبب بن سکتا ہے۔ ہم نے شہروں کے لیے جو ٹاؤن کا نظام اپنایا ہے اس سے ہمارے بڑے بڑے اضلاع کے مسائل نمٹنے میں مدد ملے گی، جب ان اضلاع میں مزید ٹاؤنز بنیں گے تو نمائندوں کو اتنے بڑے آبادی والے شہر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ ہماری محنت اور کوشش کو کراچی کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ایک جماعت کی 30سال کی کارکردگی ایک طرف اور مرتضیٰ وہاب کی دو تین مہینے کی کارکردگی ایک طرف ہے اور جب پیپلز پارٹی پارٹی کا منتخب نظام ہو گا تو ہم مزید نتائج دکھا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی لسانی سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ لوگ ماضی میں بھی اس طرح کی سیاست کرتے رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن کی پابندیوں کی وجہ سے اس قانون کو جلدی پاس کرنا پڑا ورنہ ہمارا ارادہ تھا کہ مردم شماری کے جھگڑے نمٹانے کے بعد اسی قانون کے حوالے سے ناصرف اپوزیشن اراکین بلکہ سول سوسائٹی کے اراکین سے مشاورت کرتے لیکن ہمیں 30نومبر تک اسے منظور کرنا پڑا۔ ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس قانون کو پڑھا نہیں ہے ورنہ انہیں پتہ چلتا کہ اس قانون میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مختلف جماعتوں کی ان تجاویز کو شامل کیا گیا ہے جس کا وہ ماضی میں وہ مطالبہ کرتے رہے ہیں۔بلاول نے عوام کو درپیش معاشی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک یہ آئی ایم ایف ڈیل اسی طرح سے چلتی رہے گی، اس وقت تک پاکستان کے عوام تکلیف میں ہوں گے اور ان کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں اٹھا رہے ہیں، ان کو ایکسپوز کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمے داری ہے۔ 10 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اپنے علاقے میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کریں گے اور 17 تاریخ کو پیپلز پارٹی ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر گیس بحران کیخلاف احتجاج کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

وزیراعظم کا دورہ پشاور ،پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے الیکشن کمیشن سے امیدیں باندھ لیں

وزیراعظم کا دورہ پشاور ،پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے الیکشن کمیشن سے امیدیں باندھ لیں

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، اس بار کتنے ماہ کی چھٹیاں دی گئی ہیں ؟ جانیں 

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، اس بار کتنے ماہ کی چھٹیاں دی گئی ہیں ؟ جانیں 

عوام تیار ی کر لیں ، چند گھنٹوں کے اندر پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری

عوام تیار ی کر لیں ، چند گھنٹوں کے اندر پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری

انا للہ وناا لیہ راجعون  سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں ، پیپلز پارٹی کو ناقابل برداشت دھچکا ، رہنما اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کر

انا للہ وناا لیہ راجعون سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں ، پیپلز پارٹی کو ناقابل برداشت دھچکا ، رہنما اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کر

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، کپڑے خود اتارے تھے ، خواتین نے اعتراف کرتے ہوئے کیا اعلان کر دیا ؟ 

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، کپڑے خود اتارے تھے ، خواتین نے اعتراف کرتے ہوئے کیا اعلان کر دیا ؟ 

پاکستانی مشہور نوجوان کا قتل ، پہلے ڈکیتی مگر بعد بیوی اور اس کا ساتھی قاتل نکلے ، پولیس نے کیسے گرفتار کیا ؟ افسوسناک خبر

پاکستانی مشہور نوجوان کا قتل ، پہلے ڈکیتی مگر بعد بیوی اور اس کا ساتھی قاتل نکلے ، پولیس نے کیسے گرفتار کیا ؟ افسوسناک خبر

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، قصوروار خود خواتین نکلیں ؟ ایسی ویڈیوز سامنے آگئیں کہ یقین کرنا مشکل

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، قصوروار خود خواتین نکلیں ؟ ایسی ویڈیوز سامنے آگئیں کہ یقین کرنا مشکل

5 جی ٹیکنالوجی سے آسمان میں جہازوں کی اڑان میں مسئلہ ، تشویشناک خبر

5 جی ٹیکنالوجی سے آسمان میں جہازوں کی اڑان میں مسئلہ ، تشویشناک خبر