07:20 pm
فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، قصوروار خود خواتین نکلیں ؟ ایسی ویڈیوز سامنے آگئیں کہ یقین کرنا مشکل

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ ، قصوروار خود خواتین نکلیں ؟ ایسی ویڈیوز سامنے آگئیں کہ یقین کرنا مشکل

07:20 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے اور ان پر تشدد کے معاملے
میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس افسر ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں واقعہ کی نئی فوٹیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ خواتین کے خود کو بے لباس کرنے کی وجوہات بھی شامل تفتیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خواتین دکان کے اندر داخل ہوتی ہیں اور وہاں سے کچھ اٹھاتی ہیں، تاہم دکان کے اندر موجود ایک شخص خواتین کو روکنے کی کوشش کرتا ہے اور خواتین کے نہ رکنے پر وہ ان کے پیچھے دکان سے باہر چلا جاتا ہے۔ بعد ازاں وہ شخص دکان کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن خواتین مزاحمت کرتے ہوئے دکان کے باہر چلی جاتی ہیں اور وہ شخص چار میں سے دو خواتین کو پکڑ لیتا ہے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے لوگوں بلاتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خواتین خود اپنے آپ کو بے لباس کر رہی ہیں جبکہ دیگر 2 نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہجوم نے انہیں پکڑ لیا، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ان میں سے ایک خاتون دکان میں موجود ہے اور رو رہی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد کے علاقہ ملت ٹاؤن میں کاغذ چننے والی خواتین پر مشتعل افراد نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں جہاں خواتین پانی پینے کے لیے ایک الیکٹرک اسٹور میں داخل ہوئیں۔پولیس کے مطابق خواتین نے بتایا کہ الیکڑک سٹور کے مالک صدام اور تین ملازمین نے اُنہیں چوری کے الزام میں محبوس بنا لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس دوران مزید افراد بھی وہاں آ گئے اور تشدد کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں ان پر تشدد کیا گیا۔ملزمان نے خواتین کو برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے الیکٹرک اسٹور کے مالک سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔جب کہ سی پی او فیصل آباد کے حکم پر خواتین کو محبوس بنانے اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک اس واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی