02:49 pm
فی لیٹر 20روپے کی کمی ،عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

فی لیٹر 20روپے کی کمی ،عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

02:49 pm

کراچی (پی این آئی) دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی فی کلو نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں فی کلو دودھ 140 روپے
کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ کشمنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمت 120روپے مقرر کی ہے۔ ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی فروخت کی قیمت 105 روپے، ہول سیل قیمت 110 روپے جبکہ ریٹیل کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں دودھ کی نئی قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود معاملہ الجھ گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جمعرات کے روز ہائیکورٹ کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر کمشنر کراچی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ کمشنر کراچی کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کراچی میں 120 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواستگزار ریٹیلرز کے وکیل نے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ریٹیلرز کے وکیل عبد الرحمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2007 میں میکنزم کے تحت دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ کمشنر کراچی نے آج تک سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔عدالتی حکم کے مطابق دودھ کی قیمتیں مقرر نہ کرنے پر 6 توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر عجلت میں دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔ دودھ کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ تمام اخراجات کا تخمینہ لگانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ دودھ فروشوں کو موقف سامنے رکھنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 14 سال سے کیس التوا کا شکار ہے اب تک دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے میکنزم کیوں نہیں بنایا گیا عدالت نے ریمارکس دیئے 14 سال سے کیس التوا کا شکار ہے اب تک دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے میکنزم کیوں نہیں بنایا گیا عدالت نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور دودھ کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے 2007 کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر کمشنر کراچی سے وضاحت بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا