03:07 pm
مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آگیا، وزیراعلیٰ کا سخت حکم جاری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ملزمان کی جانب سے مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ
میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کر اُن میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا تھا، پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے،تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم شانی کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم کو ہدایت خلجی کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیو سکینڈل انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ڈی آئی جی پولیس فدا حسین نے کہا ہے کہ دو لڑکیاں افغانستان میں ہیں جن کی واپسی کے لیے وفاقی سطح پر رابطہ کیا ہے۔سکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی موثر طور پر کام کر رہی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا