09:18 pm
پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ جاری32ممالک کے کتنے کھلاڑی دستیاب  ہوگئے،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے خوشی کی خبرآگئی

پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ جاری32ممالک کے کتنے کھلاڑی دستیاب ہوگئے،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے خوشی کی خبرآگئی

09:18 pm

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیارہے ، لاہور میں پاکستان
سپر لیگ (پی ایس ایل 7)کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائیے گی جبکہ میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیںگے۔ ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے ۔ہر فرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل ہونگے۔ ٹیموں کو سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں،ڈرافٹنگ کا مرحلے میں 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے سکواڈز کو پورا کریں گے ۔رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ ڈرافٹنگ پلاٹینم کیٹگری تقریب کے دوران پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کرلیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹگری پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کی ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے ڈوین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو شامل کرلیا ہے۔ گولڈ کیٹگری گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے فل سالٹ ،پشاور زلمی نے عثمان قادر ،لاہور قلندرز نے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق ، لاہور قلندرز نے ہیری بروک کو شامل کرلیا۔ سلور کیٹگری ڈرافٹنگ تقریب میں سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ، ملتان سلطانز نے رومان رئیس ، کراچی کنگز نے عمید آصف، ملتان سلطانز نے آصف آفریدی ، پشاور زلمی نے کامران اکمل ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے خرم شہزاد،پشاور زلمی نے ثمین گل کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین الحق ،ملتان سلطانز نے رومین پال پشاور زلمی نے ارشد اقبال ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر،کراچی کنگز نے روحیل نذیر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں سہیل تنویر کو شامل کرلیا۔ ایمرجنگ کیٹگری پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کی ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان ،ملتان سلطانز نے عباس آفریدی اورکراچی کنگز نے فیصل اکرم کوشامل کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں