04:42 pm
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بڑی مشکل میں پھنس گئے، دونوں کو مرکزی ملزمان قرار دیدیا گیا

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بڑی مشکل میں پھنس گئے، دونوں کو مرکزی ملزمان قرار دیدیا گیا

04:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزمان قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مشکلیں بڑھنے لگیں۔
ایف آئی اے نے شہباز ،حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ ایف آئی اے نے چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور العریبہ شوگر مل کے 14 ملازمین کے اکاؤنٹ میں 16 ارب روپے سے زائد رقم جمع کروائی گئی۔ان ملازمین کے 28 اکاؤنٹس میں 17 ہزار ٹرانزیکشنز کے ثبوت موجود ہے۔چالان کے مطابق ملازمین نے بیانات میں کہا کہ اربوں روپے ان کے نہیں ہیں۔بطور وزیراعلیٰ شہباز ، حمزہ شہباز نے یہ رقم بے نامی اکاؤنٹس میں جمع کرائی۔17ہزار بینک ٹرانزیکشن کے 4 ہزار صفحات کے 7 والیمز جمع کرا چکے۔ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے موقف میں کہا کہ دونوں مرکزی ملزمان سے بارہا منی ٹریل کا پوچھا گیا لیکن وہ اس سے متعلق کچھ پیش نہ کر کسے جب کہ چالان میں سلیمان شہباز،ملک مقصود اور طاہر کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ سات والیمز پر مشتمل چالان میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی ہے، یہ گواہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف عدالت میں گواہی دیں گے۔چالان میں شہباز شریف فیملی کے بے نامی داروں اور سہولت کاروں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، سلمان شہباز سمیت تین ملزمان اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب جمع کروائے گئے چالان کے متن میں کہاگیاہے کہ 28 بے نامی خفیہ اکائونٹس کا سراغ لگایا ۔ 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی چپڑاسیوں کلرکوں کے ناموں پر لاہور اور چنیوٹ کے بنکوں میں بے نامی اکائونٹ چلائے گئے،اس دوران شہباز شریف مسلسل دو ادوار تک وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر فائز رہے،ان کاؤنٹس میں بھیجی جانیوالی رقوم شہباز شریف نے نذرانے کے طور پر وصول کی ،یہ شواہد اس وقت کے وزیر اعلی شہباز شریف کے براہ راست ملوث ہونے کو ظاہر کرتے ہیں ۔شہباز شریف 1998 میںبطور وزیر اعلی 5 ملین امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث تھے ۔بیرون ملک ترسیلات جعلی ٹی ٹی کا انتظام بحرین کی خاتون صادقہ سید کے نام اسحاق ڈار کی مدد سے کیا گیا۔شہباز شریف خاندان کے خلاف 15 ملین امریکی ڈالر سے زائد کا ایک اور منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف چالان چار ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں جمع کرایا گیا ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان یہ بتائیں کہ یہ اثاثہ جائز آمدن سے بنائے گئے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت پر ہیں ،سلمان شہباز بھی مرکزی ملزم ہیں۔چودہ بے نامی کھاتے دار چپڑاسی کلرک سمیت چھ سہولت کار مقدمہ میں شریک ملزم ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر