06:42 pm
نوازشریف کب وطن واپس آئیں  گے؟۔۔۔پرویز رشید کا بڑا بیان

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیراعظم نواز
شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔مسلم لیگ نے اہم رہنما نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کے فاشسٹ روئیے کے باعث ن لیگ نے وطن آنے سے روکدیاہے۔ نواز شریف موجود ہ حکومت کے خاتمے تک پاکستان نہیں آئیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ سینئر ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کس بنیاد پر نواز شریف کی واپسی کا دعویٰ کیا ہے ن لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف ابھی لندن میں قیام کریں۔ اس حوالے سے جب بھی کوئی نیاموقف ہوا عوام کے ساتھ شئیر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نوازشریف پہلے بھی تین دفعہ عدالت کے آگے سرینڈر کرچکے ہیں مگر فیصلہ سنانے والے ججز کی جانب سے انکشافات نے پارٹی کو مجبور کیا کہ میاں صاحب کو وطن سے باہر رکھا جائے۔کسی کو ملک کے عدالتی نظام سے کوئی شکایت نہیں مگر مختلف ججز کی جانب سے کئے جانے والے درجنوں انکشافات نظر انداز نہیں کئے جاسکتے ، ان ججز نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی برطرفی کے متعلق انکشافات کئے اسی طرح سابق جج ارشد ملک نے بھی کچھ انکشافات کئے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان حلفی سامنے آیا۔ اس سب کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہئے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 