08:27 pm
بارہویں جماعت کے 9 ہزار طلباء و طالبات کو غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا گیا

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ
امتحانات میں 9 ہزار طلباء و طالبات کو مختلف مضامین کے پرچوں کے دوران غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا۔امتحانی نتائج سے یونیورسٹی میں داخلوں کے منتظر سیکڑوں طلبا متاثر ہوسکتے ہیں، ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر رزلٹ کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دو روز قبل انٹر سائنس کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس میں 7 ہزار سے زائد بچوں کو غیرحاضر قرار دے کر فیل کردیا گیا تھا، تاہم نتائج کے بعد سیکڑوں طلبا بورڈ آفس پہنچ گئے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات دینے کے باوجود انہیں غیرحاضر قرار دیکر فیل کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت رواں برس ہر کالج انتظامیہ کو پریکٹیکل کا رزلٹ تیار کرکے بورڈ آفس پہنچانا تھا تاہم بڑی تعداد میں بورڈ کو پریکٹیکل کے نتائج موصول نہیں ہوئے، جس پر فیڈ فارمولہ کے تحت بورڈ کے کمپیوٹر نے ان بچوں کو غیرحاضر قراردیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ معاملات دیکھنے کے لیے سیل قائم کردیا گیا اور 24 گھنٹے میں نتائج کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی