12:06 pm
اومی کرون کا پاکستان میں حملہ۔۔لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جانب سے شہر قائد کے دو علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگایا
گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اومی کرون سے متاثر خاتون کے رہائشی علاقے میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد میں سامنے آنے والے اومی کرون وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔ قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو ایچ) نے بھی تصدیق کی کہ کراچی کی مریضہ میں جینوم سیکوینسنگ کے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ مریضہ گھر میں آئسولیٹ ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک اسپتال میں کسی اور مریض میں اومیکرون کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے سے بچاؤ کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی آصف خان نے وضاحت کی تھی کہ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شہر میں لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے اور خطرناک ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی تا حال کوئی منصوطہ بندی نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اومیکرون سے متاثرہ خاتون جس عمارت میں رہائش پذیر تھیں اسی عمارت سے کورونا کا ایک اور کیس رپورٹس ہوا ہے جس کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ان سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرہ خاتون سے ملنے والے 100 افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے کسی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ، تاہم اب لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے بیان جاری کیا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

عدالت کا تاریخی فیصلہ۔ ۔۔ بچی سے زیادتی کے مجرموں کو ایسی سزاسنادی کہ مجرموں پر کپکپی طاری ہوگئی،ایسے ہی تبدیلی آئی گے

10دن 15دن یا پورا مہینہ؟ رواں سال موسمِ سرما کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاق اور تین صوبوںمیں اتفاق پا گیا

طلباو طالبات کی موجیں ،موسم سرما کی چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔۔ حکومت نے آخرکار تاریخ کااعلان کردیا

شریف فیملی کے اندر وزارت عظمیٰ کی جنگ ۔۔لیکن فیملی سے باہر کس ن لیگی رہنما کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے امیدوار بنایا جا سکتا ہے

موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار، موٹروے کو کہاں کہاں سے بند کر دیا گیا؟ موٹروے پولیس نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

سرکاری دفاتر اور سکول بند، حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

یہی کپتان کے کھلاڑی ہیں۔۔؟ شہریار آفریدی کی فرانس میں صحافی کو دھمکیاں اور غلیظ گالیاں ،پوری دنیا میں پاکستان کی عز ت کو نیلام کردیا