12:19 pm
فارن فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ۔۔عمران خان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ایسی دستاویز سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

فارن فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ۔۔عمران خان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ایسی دستاویز سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

12:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اہم دستاویز سامنے آ گئی۔ الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چئیرمین عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا سرٹیفیکیٹ سامنے آ گیا۔سرٹیفیکیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے گئے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے
دستخط سے جاری سرٹیفیکیٹ پر 16 جولائی 2009 کی تاریخ درج ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے تحت پی ٹی آئی نے پارٹی بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے اور عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں، ایک ارب64 کروڑ روپے فنڈنگ میں سے31 کروڑ روپے سے زائد رقم ظاہر نہیں کی گئی۔جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں شامل کیش رسیدیں اور بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں، اسٹیٹ بینک کی بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ تحریک انصاف کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے، لیکن اس رقم میں سے الیکشن کمیشن میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔تین بینکوں نے2008 تا 2012 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں، جبکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز نے آڈٹ رپورٹ میں کوئی تاریخ درج نہیں کی اور پانچ سال میں آڈٹ رپورٹس کا ایک ہی ٹیکسٹ جاری کیا،تاریخ کا درج نہ ہونا اکاؤنٹنگ معیار کیخلاف ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتخابات سے پہلے کی ہے، 18اکاونٹس میں 8 اکاونٹس ایسے ہیں جن میں فنڈز آرہے ہیں، دنیا بھر سے شوکت خانم کو فنڈنگ ہوتی ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کی ساتھ ہی اسکروٹنی ہونی چاہیے، تینوں جماعتوں کے اکاونٹس ایک ہی دن عوام کے ساتھ رکھے جائیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کے چہرے پر ایمانداری کا میک اپ دھو دیا ہے، یہ جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی اب کس بات کی رازداری ہے؟ ن لیگ کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان