04:27 pm
لاہور سے 4 بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گی

لاہور سے 4 بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گی

04:27 pm

لاہور :فیکٹری ایریا کے علاقے سے 4 معصوم بہنیں اچانک غائب ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے چار بہنوں کو مبینہ اغوا کر لیا گیا ہے۔لاپتہ ہونے والی بچیوں کی ماں نے تھانے میں اپنی بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے واپس پہنچیں تو بچیاں گھر میں نہیں تھیں، انہوں نے کہا بچیوں کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔
ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ بچیوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔لاہتہ ہونے والی بچیوں میں 14 سالہ مناہل، 10 سالہ ماہ نور، 8 سالہ ماہین اور 2 سالہ مہراب شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس نے کراچی سے اغواء ہونے والے 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب کو چکوال سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اغواء شدہ یتیم بچے کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر آر پی او راولپنڈی کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر آر پی او راولپنڈی نے بچے کی تلاش کے لیے دو اضلاع کی پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے بچے کو ٹریس کرتے ہوئے چکوال سے بازیاب کرا لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو اغواء کرنے والے قریبی عزیز ہیں اور بچے کو کراچی سے اغواء کرکے چکوال لانے والے ملزمان میاں بیوی ہیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بچے کی برآمدگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا اور اب بچے کو جلد وارثان کے حوالے کرنے کیلئے کراچی بھیجا جائے گا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟