09:14 pm
پیپلز پارٹی نے27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ شروع کرنےکا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی نے27 فروری سے حکومت کے خلاف کراچی
 سے لانگ مارچ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقوق پر حملہ ہے، حکومت کا زبردستی منی بجٹ منظور کرانےکا ارادہ ہے،  پیپلزپارٹی اپنے احتجاج کا اگلامرحلہ آج سے ہی شروع کر رہی ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی میں مزار قائد سے مارچ شروع کرے گی، ہم ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے، ہم کسانوں کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیاکہ ملک میں فوری ، صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائيں، ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات اور جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سات سال فارن فنڈنگ چھپائی اس کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی مزید تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی نااہلی، نالائقی اور ناکامی پر وائٹ پیپر کو ہر جگہ پیش کریں گے، ہم اس جعلی حکومت کے خلاف دھاندلی کے ثبوت بھی سامنے لائیں گے، عمران خان کی سلیکشن پر ہماری پوزیشن کلیئر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سارے ادارے غیر جانبدار  رہیں، امید رکھتے ہیں کہ ہماری جدوجہد میں کسی کی طرف سے رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 