08:44 pm
آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے ملکی سلامتی متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے ملکی سلامتی متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم

08:44 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط ماننے
سے ملکی سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔وزیراعظم نے قومی سلامتی پالیسی کے عوامی حصے کے اجرا کی تقریب میں پالیسی کی دستاویز پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیاہے، کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں، آزادی کے بعد ابتدائی دور میں ملک کا ارتقا غیر محفوظ ماحول میں ہوا جس کی وجہ سے قومی سلامتی یک جہتی ہوگئی، کیونکہ ہمارے اپنے سے کئی گنا بڑے پڑوسی ملک سے جنگیں ہوئیں، ہماری سوچ صرف ایک رخی تھی کہ ہمیں فوجی سیکیورٹی کی ضرورت ہے، لیکن نئی قومی سلامتی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کی کئی جہتیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ملکی معیشت ٹھیک نہ ہو تو خود کو زیادہ دیر تر محفوظ نہیں رہ سکتے، اگر معیشت کے یہ حالات ہوں کہ ہر تھوڑی دیر کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے تو ملکی سلامتی متاثر ہوگی، ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا، آئی ایم ایف سب سے سستے قرض دیتا ہے، مجبوری میں اس کے پاس جانا پڑتا ہے اور اس کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے اور عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، جب تک سب ترقی نہیں کریں گے وہ قوم ہمیشہ غیر محفوظ رہے گی، جب اجتماعی ترقی ہوگی تب ملک محفوظ ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، قانون کی بالادستی نہ ہو تو معاشرے میں غربت ہوتی ہے، رسول اکرمﷺ ریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لے کر آئے، ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تین طبقاتی تعلیمی نظام ہے، انگلش میڈیم، اردو میڈیم اور دینی مدرسہ، یہ نظام ناانصافی پر مبنی ہے، ہم تعلیمی نسل پرستی کررہے ہیں اور تین الگ الگ ثقافتیں بنارہے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے ہم یکساں نصاب تعلیم لائے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا