10:12 pm
اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی ، سٹیٹ بینک بل منظور ہونےپر احسن اقبال نے اندر کی بات بتا دی

اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی ، سٹیٹ بینک بل منظور ہونےپر احسن اقبال نے اندر کی بات بتا دی

10:12 pm

لاہور ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سٹیٹ بینک بل کی پارلیمنٹ میں منظور پر کہا کہ ا
پوزیشن بے بس ہے ، وہ کچھ نہیں کر سکتی۔احسن اقبال نے لاہور میں ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ تو دعوے کر رہے تھے کہ بل منظور نہیں ہونے دینگے ، لیکن آپ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں بل منظور ہو گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کوئی ٹینک یا گولہ تو نہیں چلا سکتی ، ہم صرف احتجاج کر سکتے ہیں یا التجا کر سکتے ہیں ، وہ ہم نے پارلیمنٹ میں بھرپور اندا ز میں کی ۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بل پر ووٹنگ نہیں کرانے دی، انہیں خدشہ تھا کہ ان کے اپنے ممبران ہی بل کے حق میں ووٹ نہیں ڈالیں گے ۔صحافی نے سوال پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چاروں شریف سیاست سے مائنس ہو چکے ہیں کیا ایسا ہے ، سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ شیخ رشید کو سنجیدہ مت لیا کریں ، وہ اپنی شادی تو کرا نہیں سکے، ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے اور یہ فیصلے شیخ رشید نے نہیں مسلم لیگ ن نے کرنے ہیں ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق بل پر ہم نےبھرپور احتجاج کیا ، اگر واک آؤٹ کرتے تو آپ لوگ کہتے کہ میدان خالی چھو ڑکر بھاگ گئے ہیں ، یہ ان کی ملی بھگت ہے ، ہم پی ٹی وی ، پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کر سکتے ۔ سپریم کورٹ کے بارہ شلواریں لٹکائیں یہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔کابینہ اجلاس میں پہلے پرویز خٹک اورعمران خان میں تلخی اور بعد ازاں تمام حکومتی بلوں کی منظوری سے متعلق سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرویز خٹک صاحب کو بھی فون آگیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان