12:41 pm
پی ٹی آئی کی مقبولیت کی کمی ، عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ(ن)کو پہلی چوائس قرار دیدیا،

پی ٹی آئی کی مقبولیت کی کمی ، عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ(ن)کو پہلی چوائس قرار دیدیا،

12:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ الیکشن میں کن جماعتوں کو عوامی حمایت ملے گی‘ سروے نتائج سامنے آگئے ، جن سے معلوم ہوا کہ 29 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ (ن) اور 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دے دیا ، 2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت 4 فیصد گرگئی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ
پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔آئی پور کے حالیہ سروے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اگر ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں ایک بار پھر سخت مقابلے کی توقع ہے کیوں کہ سروے میں 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنا پہلا انتخاب قرار دیا ، 28 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی پہلی چوائس ہوگی جب کہ 15 فیصد شہریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ سے اقتدار دلانے کی خواہش کا اظہار کیا۔سروے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے پنجاب میں 46 فیصد عوام نے (ن) لیگ ، سندھ میں 44 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں 44 فیصد شہریوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا جب کہ بلوچستان میں 20 فیصد عوام نے کہا کہ وہ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ لگتا ہے نوازشریف کو عدم اعتماد اور عام انتخابات کی یقین دہانی مل چکی ہے، نواز شریف اب عدم اعتماد اور جنرل الیکشن سے آگے کی بات کررہے ہیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی والے تجربات جاری تو نہیں رہیں گے، مجھے وہ صحت میں پہلے سے کمزور لگے۔انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے لندن میں میرے ساتھ کھانا کھایا، ان کی پارٹی کے سارے ورکرز بھی وہاں جمع تھے، کھانے میں اروی گوشت، اور پلاؤ بنا ہوا تھا،نوازشریف نے بھی کھانا کھایا، کھیر بھی کھائی، اس سے لگتا ہے کہ ان کی صحت پرفیکٹ ہے، لیکن نوازشریف مجھے پہلے سے کمزور لگے ہیں، جس طرح پہلے ان کی صحت تھی اس سے مجھے وہ کمزور لگے ہیں۔

PAKISTAN NEWS IN URDU 

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان