12:51 pm
سندھ میں گورنر راج لگانے کی خبر۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پھٹ پڑے

سندھ میں گورنر راج لگانے کی خبر۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پھٹ پڑے

12:51 pm

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا کہ گورنر راج کسی کی خواہش پر نہیں لگتا اس کے لیے بہت زیادہ آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی  کے مطابق تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے دن پروفیشنلز کے درمیان ریس کا افتتاح کرنے کے بعد
میڈیا سے بات چیت اور ڈی سی آفس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا کہ پہلے دن سے ہی یہ گورنرراج کے متعلق باتیں کر رہے ہیں، اس کے علاوہ بھی یہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن ان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں،  گورنر راج کسی کی خواہش پر نہیں لگتا بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، میں کسی صوبے سے موازنہ نہیں کرونگا لیکن اسلام آباد سے پچیس تیس کلومیٹرفاصلے پر کچھ ہو جاتا ہے لیکن وفاقی حکومت کچھ نہیں کرپاتی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال وفاق نے کہا کہ گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، اس کے بعدان کے وفاقی وزیرقومی اسمبلی کے فلور پرکہتے ہیں کہ چھیاسٹھ لاکھ ٹن گندم پتہ نہیں کہاں چلی گئی، ریکارڈ پر ہے کہ نومبر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فرٹیلائزر میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور یوریا میں ہم خودکفیل ہیں اورہم یوریا نہیں ڈی اے پی امپورٹ کرتے ہیں، گزرنے والے سال بتایاگیا کہ یوریا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے لیکن ماہ دسمبر کے درمیان میں پتہ چلتا ہے کہ یوریا تو پتہ نہیں کہاں چلی گئی.انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ یہ  سمگل کردیتے ہیں اور ہرچیز کاالزام سندھ پر ڈال دیتے ہیں،ابھی ان لوگوں نے بجلی کی قیمت میں چار روپے تیس پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کے چارج کیے ہیں، وہ بھی اس لیے کہ انھوں نے وقت پر ایل این جی امپورٹ نہیں کی توانہیں کروڈ آئل لینا پڑا جوکہ زیادہ مہنگا ہوتاہے، وفاقی وزیرخزانہ کی باتیں اپنی موجودہ قیادت کے خلاف خود چارج شیٹ ہے کہ سال دوہزارنواور دس میں مجھے بڑی آسانی ہوئی تھی لیکن سال دوہزاراکیس اور بائیس میں میرے لیے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا دررسربنا ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر کے حوالے سے سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی میں چون فیصد سرمایہ کاری کی ہے اورہم نے اسے کابینہ سے منظور کرایاہے کہ اسکا جو منافع ہے وہ تھر فاونڈیشن کو دیا جائے گامیں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے سارے تھر کے گاوں پکے ہوئے ہیں اوریہاں کی اکنامی بڑھی ہے، اگرہم کہتے ہیں کہ تھر بدلے کا پاکستان تواس پر یقین بھی رکھتے ہیں۔
Pakistan News in Urdu

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا