01:26 pm
مالیاتی شمولیت میں اضافہ کیلئے کارانداز پاکستان کے زیر انتظام دوروزہ' ہیک اے ڈیزائن 'کا انعقاد

مالیاتی شمولیت میں اضافہ کیلئے کارانداز پاکستان کے زیر انتظام دوروزہ' ہیک اے ڈیزائن 'کا انعقاد

01:26 pm

اسلام آباد(پریس ریلیز)کارانداز پاکستان کے زیر اہتمام 'ہیک اے ڈیزائن'کے نام سے پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد دوروزہ ہیک اے تھون اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ ہیک اے تھون پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک، پاکستان فن ٹیک ایسوسی ایشن اور ڈیزائن پارٹنر آئیڈیاٹ کی شراکت سے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
یہ ڈیزائن ہیک اے تھون ایک مالیاتی سروسز کے ڈیزائن کا مقابلہ تھا جس کا مقصد فن ٹیکس، پراڈکٹ مینجرز اور یو ایکس ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اکاؤنٹ کھولنے اور آن بورڈنگ سروسز کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سوچ بچار کرنا اور اس حوالے سے مزید صارف دوست سروسز تشکیل دینا تھا۔اس دو روزہ مقابلے میں 10 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔مقابلہ کے دوسرے اور آخری روز ٹیموں نے اپنے تیار کردہ نمونے ججز کے سامنے پیش کیے۔ ججز کا پینل اپنے شعبے کے ماہرین پر مشتمل تھا جس میں نورین حیات،شارق مبین، سید فراز جاوید اوررضا متین شامل تھے۔ ججز پینل کے فیصلے کے مطابق یونی کریو سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈونرز جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طلبہ اس ہیک اے تھون کے رنر اپ قرار پائے۔ بعد ازاں کارانداز پاکستان کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ بینک کی برانچ تک فاصلہ اور اکاؤنٹ کھولنے کا طویل طریقہ کار مالیاتی شمولیت میں اضافہ نہ ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔ تازہ ترین فائنانشل انکلوژن انسائٹ سروے آف پاکستان کے مطابق مالیاتی سسٹم میں غیر شامل افراد میں سے37فیصد نے کہا کہ ان کے قریب کوئی بینک کی شاخ نہیں ہے، جبکہ مزید 30 فیصد نے کہا کہ ان کے پاس اکاؤنٹ کھونے کیلئے متعلقہ دستاویزات مکمل نہیں ہیں جس کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا۔ اس لیے میرے خیال میں ایسی ورکشاپ کی اشد ضرورت تھی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حال ہی میں جاری کیے گئے ڈیجیٹل بینکنگ ریگولیشن نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس مقابلے کیلئے کل 171 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 12 ٹیموں پر مشتمل 50درخواست گزاران کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ان کے پیش کردہ کچھ ڈیزائن مالیاتی اداروں کو پسند آئیں گے جس سے ڈیجیٹل آن بورڈنگ میں مزید سہولت میسر ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے،  کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے، کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ  نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت