04:09 pm
طاقتور، مکار سیاستداں اور مافیا کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔ اداورں کو کس نے کرپٹ کیا ۔وزیراعظم پھٹ پڑے،تہلکہ خیز انکشافات 

طاقتور، مکار سیاستداں اور مافیا کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔ اداورں کو کس نے کرپٹ کیا ۔وزیراعظم پھٹ پڑے،تہلکہ خیز انکشافات 

04:09 pm

وزیراعظم عمران خان نے اپنی خصوصی تحریرمیں کہا ہے کہ طاقتور‘مکار سیاستداں اور مافیاقانون سے بالارہنے کے عادی ہیں ‘ انہوں نے اداروں کو بھی کرپٹ کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ قوموں کے عروج و زوال کا عمل، تہذیبوں کے عروج و زوال سے مختلف ہو تا ہے۔
قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں، داخلی سطح پرشکست وریخت سے گزرتی ہیں مگر تہذیبوں کا معاملہ یہ نہیں ہے، تہذیبوں کو باہر سے کوئی نہیں مار سکتا، وہ صرف خود کشی کرتی ہیں۔ہر قوم کا جوہر، اس کے روحانی اصول ہیں، جب یہ اصول مر جاتے ہیں، قومیں مردہ ہو جاتی ہیں، مسلم تہذیب میں، ہماری روحانی اصولوں کا ظہور، ریاستِ مدینہ کی صورت میں ہوا ، جو اللہ کے رسول محمدﷺ نے قائم فرمائی۔دیگر اصولوں کے علاوہ، یہ پانچ اہم ترین بنیادی اصول تھے جن پر ریاستِ مدینہ کھڑی تھی۔ یہ اصول ہیں: توحید، انصاف اور قانون کی حکمرانی، جس کا حاصل میرٹ کا اصول ہے، توانا اخلاقی اساس، ترقی وخوش حالی میں تمام بنی نوع آدم کی شرکت اورعلم کی جستجو۔ریاستِ مدینہ کی اس روح کے احیا کے لیے،’’قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی‘‘ قائم کی گئی ہے۔ پہلا اصول جس پر ریاستِ مدینہ کی بنیاد رکھی گئی تھی، وہ ’توحید‘کا اصول تھا۔ یہ تصور قرآن مجید سے ماخوذ ہے اور ایک طرح سے مذہب کااصل الاصول ہے۔ وحدت اللہ سے وحدتِ آدم، اسلام کا سب سے اہم اصول ہے، یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہمارے رسول ﷺ نے، جو تمام عالمین کے لیے باعثِ رحمت تھے، مختلف نسلی ا ور مذہبی پس منظر رکھنے والوں کو ایک گروہ کی صورت میں متحد کر دیا ۔ اس گروہ میں مسلمانوں کے ساتھ، مسیحی، یہودی اورصابیئن بھی شامل تھے جو ریاستِ مدینہ میں سماجی سطح پربنیانِ مرصوص بن گئے۔دوسرا اصول ’قانون کی حکمرانی‘تھا جس کا حاصل انصاف اور اہلیت کی بنیاد پر انتخاب کی صورت میں سامنے آیا۔ رسالت مآب ﷺ نے واضح فرمادیا کہ کوئی قانون سے ماورا نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ معاشرے برباد ہو جاتے ہیں جن میں دو طرح کے قوانین ہوں: ایک امرا کے لیے اور دوسرا غربا کے لیے۔ آپ کا فرما ن ہے :’’اے لوگو! پچھلی قومیں اس لیے بر باد ہوئیں کہ ان میں سے جب کوئی بڑے مرتبے والا آدمی چوری کر تا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کم تر مرتبے کا آدمی چوری کرتا تو اس پر سزا نافذ کردی جاتی۔ خدا کی قسم، اگر محمدﷺ کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے گی تومیں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دوں گا۔‘‘(صحیح مسلم ۱۶۸۸)۔اگرکوئی معاصر دنیا پر ایک نظر ڈالے تو بآسانی دیکھ سکتا ہے کہ سب سے کامیاب ریاستیں وہی ہیں جہاں سختی کے ساتھ قانون کانفاذ کیا جاتا ہے۔ مغربی اقوام کے علاوہ، ہم دیکھتے ہیں کہ مشرقی ایشیا کی ان اقوام میں بھی، جوحال ہی میں خوش حال ہوئی ہیں‘ اس اصول پر سختی سے عمل ہو تا ہے۔جاپان، چین اور جنوبی کوریا، اس کی چند مثالیں ہیں۔ وہ ممالک جہاں قانون کی حکمرانی کے اصول کو پامال کیا گیا، وہ غربت اور فساد میں ڈوبتے دیکھے گئے۔ بہت سے مسلم ممالک، وسائل کی فراوانی کے باجود،کم ترقی یافتہ ہیں۔ اس کی وجہ یہی قانون کے نفاذ کی کمی ہے۔ اس کی ایک اور مثال جنوبی ایشیا ہے۔ آج کے بھارت میں، امتیازی قوانین کی حکمرانی ہے۔ اس کا فوری نتیجہ غربت اور ان گنت علیحدگی کی تحریکیں ہیں جنہوں نے ریاست کی وحدت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان میں بھی جب قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کیا گیا تو اس کا نتیجہ قومی خزانے سےاربوں ڈالر کی لوٹ مار کی صورت میں سامنے آیا جس نے عوام کو اجتماعی طور پر غربت میں مبتلا کر دیا۔امریکا اور لاطینی امریکا کے بہت سے ممالک میں بھی سیاست اور ترقی کا جوطریقہ کارفرما ہے، وہ بھی یہی کہانی سنا رہا ہے۔ جن ریاستوں کو’بنانا ریپبلک‘ کہا جا تا ہے، وہ بھی قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے اس حال کو پہنچیں۔ قانون کی حکمرانی ا ور سماجی و سیاسی ہم آہنگی میں علت اور معلول کے اس تعلق پر جتنا کہا جائے کم ہے۔ریاست مدینہ کا تیسرا اصول تھا : عوام کی اخلاقی تشکیلِ نو۔۔۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا تصور۔ قرآن مجید اسے امتِ مسلمہ کا امتیازی اصول بتاتا ہے:’’ تم بہترین امت ہو جو بنی نوع انسان کے لیے اٹھائی گئی ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو‘‘۔ (آلِ عمران۳:۱۱۰)نیکی کی تلقین اور برائی کی ممانعت ایک اجتماعی فریضہ ہے جس کا مقصد معاشرے کی اخلاقی تعمیر ہے۔ اس اصول سے کسی کو اختلاف نہیں مگر ہمارے ہ…

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا