11:55 am
کورونا وائرس بے قابوہو گیا، این سی او سی نے 48گھنٹوں میں لاک ڈائون لگانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این سی اوسی نے صوبوں کو48 گھنٹوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی ہدایت کردی، صوبے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پابندیاں عائد کریں، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا کیسزشرح کو مدنظر رکھ کرکیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت 
اجلاس ہوا۔ ملک میں کورونا کی بڑھتی شرح، ویکسی نیشن اور عوامی مقامات سمیت تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی نئی پابندیوں سے متعلق صوبوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کی گئی۔ اومی کرون کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے، نئے اقدامات کو اگلے48 گھنٹے میں صوبوں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا، صوبے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد48 گھنٹے میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا مثبت کیسز کے اعداد وشمار کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔ دوسری جانب این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے بغیراب بچے سکولوں میں نہیں آسکتے جبکہ 12 سال سے کم عمربچوں کی سکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سے 64 ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے سکارف اور کیپ کو یونیفارم کا حصہ بنائیں۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی