12:57 pm
برطانوی حکومت کا نواز شریف کے ویزہ میں توسیع سے انکار، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا نواز شریف کے ویزہ میں توسیع سے انکار، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

12:57 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں۔برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا۔پروگرام ہو گیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید
کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے۔اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا۔گذشتہ روز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب ہوا تھا۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کئے جائینگے ۔معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائیگی۔ معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے۔معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں۔برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔ مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔


pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کون نکلا؟ ملک بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

آسمانی بجلی نے بڑی تباہی مچا دی ، متعدد ہلاکتیں اور بجلی گھر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

بڑی خبر،تیل کی قیمتوں میں فی بیرل اچانک بڑی کمی ہو گئی

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

طوفانی بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، ہلاکتیں اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے