11:13 am
میں بس واپس آنےوالا ہوں، سابق وزیراعظم نےوطن واپسی کا اعلان کر دیا، ن لیگی کارکنان میں خوشی کی لہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میں بس واپس آنےوالا ہوں آپ مجھے زیادہ دیر روک نہیں سکتے‘، مریم نواز نے ایک بار پھر اپنے والد نوازشریف کے لندن سے جلد وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر
اپنے والد نوازشریف کے لندن سے جلد وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کی تصویر کےساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بس واپس آنےوالا ہوں آپ مجھے زیادہ دیر روک نہیں سکتے’۔آج صبح اسلام آبادہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب صحافیوں کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ میاں صاحب کب واپس آئیں گے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ یہ سوال کرکےتھکتے نہیں ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن فیصلہ پارٹی کرےگی، مجھے امید ہے کہ ماضی کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے جان چھڑاناپہلی ترجیح ہے، ان کا انجام بہت قریب ہے، حالات سے لگتاہےبات ہفتوں اور دنوں کی رہ گئی۔طریقہ کاربھی جلدسامنےآجائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہڈیل کرکے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے،جس دن بیساکھی ہٹے گی حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی ،نواز شریف علاج کراکر واپس آئیں گے ،دوسری چوائس میاں صاحب کی اپنی ہے کہ وہ علاج نہ کرائیں اور واپس آ جائیں ،نہ ہم ان کو روک سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں فورس کر سکتے ہیں ،وزراءاور اتحادی منی بجٹ میں ووٹ دینے کو تیار نہیں تھے ،آئین کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،جب تک الیکشن چوری ہوں گے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا ،لانگ مارچ مسائل کو اجاگر کرنے کا طریقہ ہے،عوامی اجتماع سے حکومت پر کوئی پریشر نہیں ہوتا ،بات کرنے کی اصل جگہ پارلیمان ہی ہے ۔
Pakistan News in urdu

تازہ ترین خبریں

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا