01:29 pm
کورونا کو لگام ڈالنے کی کوششیں ۔۔ حکومت نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا 

کورونا کو لگام ڈالنے کی کوششیں ۔۔ حکومت نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا 

01:29 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود کر دی گئیں۔ 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی جبکہ سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کر دی۔ احتیاطی تدابیرپر 31 جنوری تک عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ جبکہ شادی ہالز سے متعلق احتیاطی تدابیر 15 فروری تک برقرار رکھی جائیں گی۔ این سی اوسی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔  دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، بلوچستان میں 33 ہزار 744، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 97 ہزار 430 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 669 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 965، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
latest news in urdu
corona news in Urdu
 

تازہ ترین خبریں

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا