02:28 pm
ہفتے میں کتنے دن کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

ہفتے میں کتنے دن کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

02:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے۔
 
12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے کورونا سے متاثرہ شہروں میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے مطابق  10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آوٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شریک ہو سکیں گے۔۔دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود کر دی گئیں۔10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں کبڈی، پولو، ریسلنگ پر مکمل پابندی ہو گی ، گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ٹرینیں 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائیں گی،کورونا پھیلاو والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا جائے گا۔مارکیٹیں اور مختلف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔10 فیصد سے زائد والے شہروں میں ویکسین شدہ افراد کو آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔این سی او سی کے اجلاس میں سکولوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ کر لیا گیاہے،10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کر دی گئیں ہیں ، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔  پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی جبکہ سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کر دی۔ احتیاطی تدابیرپر 31 جنوری تک عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ جبکہ شادی ہالز سے متعلق احتیاطی تدابیر 15 فروری تک برقرار رکھی جائیں گی۔ این سی اوسی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔  

School news
pakistan news


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی