08:28 pm
ملزمان کوجانتی ہوں یا نہیں ۔۔؟ ۔۔ عثمان مرزا کیس کی متاثرہ لڑکی کا یوٹرن ، بیان ہی بدل لیا

ملزمان کوجانتی ہوں یا نہیں ۔۔؟ ۔۔ عثمان مرزا کیس کی متاثرہ لڑکی کا یوٹرن ، بیان ہی بدل لیا

08:28 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کے کیس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے
دوران متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے کسی کو نہیں جانتی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سیکٹر ای 11 میں لڑکے اور لڑکی پر ہونے والے تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران متاثرہ جوڑے کو پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیان پر جرح کی۔متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ہم نے جو بیان دینا تھا دے دیا، ہمیں بار بار کیوں پریشرائز کیا جارہا ہے، کہہ چکی ہوں کہ ملزمان میں سے کسی کو نہیں جانتی۔متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ اس نے 8 جولائی کو بیان ریکارڈ نہیں کرایا، پولیس نے سادہ کاغذ پر دستخط لیے تھے۔ملزم عمر بلال کے وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ ویڈیو چلائی جائے، میں ویڈیو کا صرف ایک حصہ چلوانا چاہتا ہوں۔جج نے سب کو کمرۂ عدالت سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا، کمرۂ عدالت سے غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا اور بند کمرے میں ویڈیو چلائی گئی۔وکیل نے متاثرہ لڑکی پر جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ نے عدالت میں بیان دینے کے لیے عمر بلال سے 1 لاکھ روپے لیے؟متاثرہ لڑکی نے جواب دیا کہ نہیں میں نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا، پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ پولیس نے مجھ سے سفید کاغذ پر دستخط کرائے تھے اور انگوٹھا لگوایا گیا، میرا نکاح متاثرہ لڑکے سے ہوا ہے جس کی مجھے تاریخ یاد نہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرا اور متاثرہ لڑکے کا نکاح ہوا تھا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ نہیں معلوم کہ ایف آئی اے کے ماہرین نے وائرل ویڈیو کو اصل قرار دیا تھا، میری کبھی آئی جی اسلام آباد اور کسی بھی پولیس افسر سے ملاقات نہیں ہوئی۔ملزم عمر بلال کے وکیل شیر افضل ایڈووکیٹ نے کہا کہ خاتون نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے کا اقرار کیا، استدعا ہے کہ متاثرہ لڑکے لڑکی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ملزم عمر بلال کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کا عملہ کہتا ہے کہ ویڈیو میں آواز اور موجودگی آپ کی ہے۔مثاثرہ لڑکےکے بیان پر پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے جرح کی جس کے جواب میں متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ میری تعلیم انٹر میڈیٹ ہے اور میں کوئی کام نہیں کرتا، جب یہ واقعہ ہوا میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا، جب یہ کیس شروع ہوا میں نے پراپرٹی کا کام چھوڑ دیا۔متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ گولڑہ میں 4 سے 5 دفعہ گیا تھا، 8 جولائی کو بیان ریکارڈ نہیں کرایا، پولیس نے سادہ کاغذ پر دستخط لیے تھے۔پراسیکیوٹر نے سوال کیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس دن کیا ہوا تھا؟متاثرہ لڑکے نے جواب دیا کہ ابھی میں اس واقعے کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی