11:07 pm
کورونا کی نئی لہر آرہی ہے لیکن کاروبار بندکریں گے یا نہیں ؟ وزیراعظم نے عوامی خواہشات کے مطابق اعلان کردیا

کورونا کی نئی لہر آرہی ہے لیکن کاروبار بندکریں گے یا نہیں ؟ وزیراعظم نے عوامی خواہشات کے مطابق اعلان کردیا

11:07 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر آرہی ہے، کاروبار بند نہیں کریں گے، ایس اوپیزپرعمل کریں گے۔نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززپالیسی2021کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا زیادہ جنون ہوتا ہے، حکومت کا کام نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، چھوٹا کاروبارکرنے والوں کو بینک قرضے نہیں دیتے، حکومت کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ ایس ایم ایزسیکٹرکے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، بدقسمتی سے کسی نے چھوٹا کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کی تھیں۔ خسروبختیاراوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایزکی راہ میں تمام رکاوٹوں کودورکریں گے، ایس ایم ایزکوسہولیات دیں گے توجی ڈی پی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں، کاروبارکی راہ میں تمام مشکلات کوختم کریں گے، ریگولیشن،این اوسی جیسے مسائل کوکم کرتے جا رہے ہیں، انسپیکشن بھی پیسہ بنانے کا ایک طریقہ بن چکا، آن لائن چیزیں کرنے سے مشکلات کم ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے جتنا چیلنج کسی حکومت کونہیں تھا، اقتدارسنبھالا توملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، چین، سعودی عرب نے ہماری مدد کی، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا تو صدی کا سب سے بڑا کورونا آ گیا، دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کو سراہا،۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے پر زورلگانا ہے۔ جوبھی محکمہ ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے گا ایکشن لیں گے، سنگاپورکی ایکسپورٹ پاکستان سے زیادہ ہے، سنگاپورکی300ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، ملائیشیا بھی ہم سے آگے نکل گیا، 1960میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان نیچے جانا شروع ہوگیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا 22 کروڑ میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیں، سب کوٹیکس دینا ہوگا۔مہنگائی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچے توعالمی سطح پرمہنگائی کی لہرآئی، ان تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا، کورونا کے باوجود آج ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جب اقتدار سنبھالا تو 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تو بڑا مذاق اڑایا گیا، اس وقت 6 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گندم، چینی، مکئی، چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، نظرآرہا ہے عالمی سطح پرمہنگائی ہوئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں موٹرسائیکل، گاڑیوں، موبائل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، مانتا ہوں مشکلات ہے، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے