12:13 pm
نواز شریف کی وطن واپسی کس ماہ میں ممکن ہے؟لندن میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سہیل وڑائچ نے دعویٰ کر دیا

نواز شریف کی وطن واپسی کس ماہ میں ممکن ہے؟لندن میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سہیل وڑائچ نے دعویٰ کر دیا

12:13 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے جنوری یا فروری میں واپس آنے کا امکان نہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیو
کے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف نے مجھے بتایا کورونا کے بعد آپریشن کرواؤں گا اس کے بعد واپسی ہوگی ، اس لیے سابق وزیراعظم کے جنوری یا فروری میں واپس آنے کا امکان نہیں ہے ، ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد اور کسی مداخلت کے بغیر عام انتخابات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، نواز شریف نے مجھ سے کہا کہ عام انتخابات کسی مداخلت کے بغیر ہوجائیں گے لیکن کیا آئندہ حکومت کو بغیر مداخلت کے چلنے دیا جائے گا؟۔سینئر صحافی و تجزیہ کارنے کہا کہ نواز شریف ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کی طرف سے کسی خدشہ کا شکار نہیں ہیں ، میں نے نواز شریف سے پارٹی میں دو بیانیوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا یہ طبیعتوں کا فرق ہے ، میری اورشہباز شریف کی سوچ اور ٹارگٹ ایک ہی ہے کوئی اختلاف نہیں ہے ، میری موجودگی میں ان کی اپنے بھائی شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی۔پروگرام میں شریک ایک اور سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں کوئی بھی لیڈر نواز شریف کے خلاف بغاوت نہیں کرسکتا ، ن لیگ میں صف اول کا کوئی شخص اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد نہیں بنانا چاہتا ، مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک اپنی جگہ برقرار ہے ، نواز شریف واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کو مشکل نہیں ہوگی۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہین ، حکمران جماعت نے نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کے لیے دو مختلف ٹریکس پر عملی کام شروع کر دیا ہے ، ایک طرف برطانیہ سے ملزموں کے تبادلے کے معاہدے پر سر توڑ کوششیں کر رہی ہے جو آخری مرحلے میں بتائی جاتی ہے۔

pakistan news in urdu 


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق