03:44 pm
فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

03:44 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ”کے الیکٹرک“ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نومبر 2021 میں فیول لاگت کم رہنے پر صارفین کو فروری کے ماہانہ بل میں 76 پیسے فی یونٹ واپس کرے.
رپورٹ کے مطابق ریگولیٹر نے کہا کہ نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا لیکن الیکٹرک اور مالی ڈیٹا کی جانچ پڑتال، عوامی سماعت، دستاویزات کی تصدیق اور جائزہ لینے کے بعد نیپرا اس نتیجے پر پہنچا کہ کے الیکٹرک، صارفین سے پہلے ہی اصل لاگت سے زیادہ چارجز وصول کرچکا ہے.لہٰذا ریگولیٹر نے نومبر کے لیے ایف سی اے میں 76 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا اور کے الیکٹرک کو 76 پیسے فو یونٹ صارفین کو فروری کے بلوں میں واپس کرنے کا کہا ہے اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ نومبر 2021 کے ایف سی اے جو کہ 75.91 پیسے بنتے ہیں ان کا اطلاق لائف لائن صارفین، 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک کے زرعی صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔ریگولیٹر نے واضح کیا کہ ماہانہ ایف سی اے کی بنیاد پر منفی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ان تمام گھریلو صارفین پر بھی ہوگا جو ٹی او یو میٹر کے حامل ہیں، نظر ثانی ایف سی اے صارفین کے بلوں میں نومبر 2021 کے بلوں میں چارج کردہ یونٹس کی بنیاد پر علیحدہ سے ظاہر کیا جائے گا. کے الیکٹرک، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر 2021 کے چارجز کو فروری 2022 کے ماہانہ بل میں ظاہر کرے گا، انکریمینٹل انڈسٹریل اینڈ ونٹر انسینٹو پیکج کے قابل اطلاق ہونے کی صورت میں منفی ایف سی اے کی مقدار کو کے الیکٹرک کی آئندہ آنے والی ایڈجسٹمنٹ میں شامل کیا جائے گا ریگولیٹر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹپال اور گل احمد کے مبینہ طور پر خراب پلانٹس سے متعلق ہر مہینے ان کے فیول سپلائر، تھرڈ پارٹی اور ان کی اپنی لیبز کی کیلوریفک ویلیو ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن بار بار کی ہدایات کے باوجود ٹپال اور گل احمد کی آر ایف او کنسائنمنٹ وائس سی وی رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔نیپرا نے مزید بتایا کہ نومبر 2021 میں کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کی لاگت کو 9 روپے 92 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا جبکہ نیپرا نے واپڈا کی سابقہ تقسیم کار کمپنیوں کے لیے 8 روپے 4 پیسے فی یونٹ ریٹ کی منظوری دی تھی. لہٰذا نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی پر کے الیکٹرک کے لیے منظور کردہ ریٹس کے اطلاق کی صورت میں فیول لاگت میں تقریباً ایک ارب 38 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ریگرلیٹر نے مزید کہا کہ بظاہر کچھ اچھے پلانٹس کو پیداور کے لیے نہیں چلایا گیا بلکہ خراب ذرائع کو استعمال کرکے بجلی پیدا کی گئی ۔نپیرا نے مزید کہا کہ کورنگی کے جی ٹی پی ایس اور سائٹ ایس جی ٹی پی ایس پلانٹس کو کے الیکٹرک کی جانب سے مکمل فعال نہیں کیا گیا اور کچھ خاص گھنٹوں کے دوران اپنے پلانٹس سے وابستہ مہنگے پلانٹس چلا کر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے بھی کم بجلی لی گئی کے الیکٹرک ان خلاف ورزیوں کی وضاحت کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں 12 کروڑ 49 لاکھ کا مالی دباؤ پڑا، ریگولیٹر نے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کی رقم کے الیکٹرک کے دعووں کے مطابق روکی ہے۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

ہاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

ہاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

موبائل صارفین کیلئے بُری خبر،کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

موبائل صارفین کیلئے بُری خبر،کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی