01:02 pm
کون کونسے تعلیمی ادارے بند ہوںگے؟  کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا

کون کونسے تعلیمی ادارے بند ہوںگے؟ کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا

01:02 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے
،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی۔ 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 77 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 344 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان