09:18 am
معروف عالم دین انتقال کر گئے 

معروف عالم دین انتقال کر گئے 

09:18 am

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائےاسلام کےمعروف عالم دین،مشہور مصنف اور خانوادہ نعمانیؒ کی بزرگ شخصیت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی 95برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔
تفصیلات کےمطابق مولاناعتیق الرحمن سنبھلی ایک ممتازعلمی شخصیت اورکئی اہم اورفکرانگیز کتابوں کےمصنف تھے۔ جن میں  چھ جلدوں پرمشتمل’محفل قرآن‘ نام سے ایک شاہکار تفسیر اور’واقعہ کربلا اور اس کا پس منظر‘مشہور ہے۔مولاناعتیق الرحمن سنبھلی مفسرقرآن حضرت مولانامنظورنعمانیؒ کےسب سےبڑےفرزند تھے۔مولاناعتیق الرحمن سنبھلی نےدار العلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نےشیخ الاسلام حضرت مدنیؒ سےاستفادہ کیا۔مولانا اسعد مدنی اور مولانا محمد سالم قاسمی ان کے ہم درس تھے۔تعلیمی فراغت کے بعد کے بعد وہ رسالہ الفرقان کے طویل عرصے تک ایڈیٹر رہے جبکہ سن ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی حفیظ نعمانی کے ساتھ ہفت روزہ ’ندائے ملت‘ نکالا جس کے سرپرست مولانا علی میاںؒ اور مولانامنظور نعمانیؒ ہوا کرتے تھے۔ اسی دور میں مسلم مجلس مشاورت کے قیام میں فعال کردار ادا کیا۔ ان کے مضامین اپنے عہد میں نہایت فکر انگیز ہوا کرتے تھے۔وہ آزادی کے بعد ہندوستان کے اہم اصحاب قلم میں شمار ہوتے تھے اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی تحریریں رہنما سمجھی جاتی تھیں۔مولانا اپنی صحت کی خرابی کی بنا پرکئی عشرے قبل وہ برطانیہ منتقل ہوگئےتھے تاہم کچھ سال قبل وہ واپس دہلی منتقل ہو گئے تھے اور بیماری کے باعث اپنے صاحبزادے مولانا عبیدالرحمان سنبھلی کے ساتھ مقیم تھے ۔ مولاناعتیق الرحمن سنبھلی اپنے اخلاص،سادہ طرز زندگی اور شرافت ووضع داری میں قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی نشانی سمجھے جاتے تھے ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی شب نماز عشاءسے قبل مولانا عتیق الرحمن سنبھلی خالق حقیقی سے جا ملے۔
Pakistan News in Urdu

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی