03:40 pm
سعودی عرب سے پاکستان آکر لاپتہ ہونے والی فیملی کیس میں اہم پیشرفت

سعودی عرب سے پاکستان آکر لاپتہ ہونے والی فیملی کیس میں اہم پیشرفت

03:40 pm


گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب سے پاکستان آکر لاپتہ ہونے والی فیملی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ، پولیس نے لاپتہ ہونے والی فیملی کی کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد کر لی ۔ میڈیا 
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن آنے کے بعد خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، خاتون بچوں کو لے کر جس کار میں گھر سے نکلی پولیس نے وہ کار برآمد کرلی ہے ، گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے ملی جس کی فرنٹ نمبر پلیٹ کو اسٹیکر لگا کر چھپایا گیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی سی سی کیمرے کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے ، متاثرہ فیملی کے فلیٹ کی مختلف پہلو سے پولیس تحقیقات کررہی ہے ، اس ضمن مین اب تک ہونے وال تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لاپتہ فیملی کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنا فلیٹ تھا ، تاہم وہ اپنے فلیٹ میں گئے یا انہیں کوئی اور وہاں لے کر آیا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی ہے ، پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوئی ، اغوا ہونے والی خاتون اور چاروں بچے تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آئے تھے ، سرائے عالمگیر پولیس نے بتایا کہ سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے، ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے ، بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا