06:20 pm
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قلت، آٹا پھر مہنگا ہونے کا امکان

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قلت، آٹا پھر مہنگا ہونے کا امکان

06:20 pm

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں گندم کی فی من قیمت 2700 روپے ہوگئی جس
کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چکی آٹا 80 سے 84 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 2700 سے تجاوز ہونے کے بعد فلور ملز مالکان پنجاب کی مارکیٹ سے گندم خرید رہے ہیں۔ چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سو کلو کے گندم کے بیگ کی قیمت 6750 روپے ہوگئی ہے، آف سیزن ہے سندھ کی فصل 20 مارچ کے بعد دستیاب ہوگی، سندھ کی فصل کے بعد گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ یا کراچی میں کسی بحرانی کیفیت کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر میں بیشتر ملوں پر 55 روپے فی کلو مل کا آٹا دستیاب ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چکی آٹا 80 سے 84 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے، ڈھائی نمبر آٹا 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فلور ملوں کو سرکاری گوداموں سے ضرورت سے کم گندم دی جا رہی ہے، لاہور میں گندم کی قیمت 2500 روپے فی من ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو 20500 ٹن گندم دی جا رہی ہے، پنجاب کی ضرورت 25000 ٹن گندم روزانہ ہے، پنجاب کی ماہانہ ضرورت 5 لاکھ میٹرک ٹن ہے، پنجاب کے گوداموں میں 19 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو ضرورت کے مطابق گندم دی جا رہی ہے، فلور ملیں آٹا پشاور اور کراچی سپلائی کر رہے ہیں، سندھ میں مارچ سے نئی گندم کی سپلائی شروع ہوگی تو پنجاب پر بوجھ کم اورمارکیٹ میں آٹا سپلائی بہتر ہو جائےگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آئندہ 3 ماہ کے لئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ 19 لاکھ میٹرک ٹن کے اسٹاک موجود ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 80 فیصد گندم اور آٹا پنجاب سے درآمد کیا جاتاہے، 20 کلو کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1450 تک جاپہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا ڈیلر کت مطابق سپر فائن 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1500 ہوگیا، 80 کلو آٹے کی چوری 5ہزار 200 سے بڑھ کر 5ہزار 600 تک جاپہنچی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سرکاری براؤن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی مہنگا ہوگیا، 20 کلو کا تھیلا 860 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے تک جا پہنچا، سپر فائن 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1500 ہوگیا۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا