07:20 pm
جینا ہوگا، دھرنا ہوگا اور کھانا بھی ہوگا، جماعت اسلامی کا دھرنا جو شاندار فوڈ فیسٹیول میں تبدیل ہوگیا

جینا ہوگا، دھرنا ہوگا اور کھانا بھی ہوگا، جماعت اسلامی کا دھرنا جو شاندار فوڈ فیسٹیول میں تبدیل ہوگیا

07:20 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں گزشتہ پچیس روز سے سندھ اسمبلی کے
سامنے کراچی کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے ۔یہ دھرنا اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں نہ گانے ہیں نا ڈانس ہیں، نا خواتین اور مرد حضرات کی مکس گیدرنگز ہیں، بلکہ جس دن سے یہ دھرنا شروع ہوا ہے اس میں مختلف قسم کی بڑی دلچسپ سرگرمیاں جاری ہیں، جس میں کھیلوں کے مقابلے، مشاعرے، نعت خوانی کے مقابلے، تائی کوانڈو(کراٹے)، کرکٹ، باکسنگ اور ہفتے اور اتوار کو ایک اور انوکھی سرگرمی سامنے آئی جو کہ فوڈ فیسٹیول کی تھی۔ یہ دھرنا اس لحاظ سے بہت منفرد حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ یہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں اور بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی سے اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔یہاں اسی دھرنے میں اعلان کیا گیا تھا کہ اب فیملی فوڈ فیسٹیول رکھا جائے گا اس فوڈ فیسٹیول کے ہفتے اور اتوار کی شام 6 بجے سے رات تین بجے تک کے اوقات تھے، اس میں فیملیز کے لئے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ اس انوکھے دھرنے کے منفرد فوڈ فیسٹیول کو دیکھنے ہزاروں لوگ امڈ آئے تھے جس میں میڈیا کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔یہاں اس فوڈ فیسٹیول میں مزے مزے کے کھانے تھے جس میں پاکستانی، چائینیز، ساؤتھ انڈین، کونٹینینٹل کھانے شامل تھے، اس کی ایک خاص بات تھی کہ یہ سب کھانے بہت مناسب قیمت میں تھے جس سے ہر کوئی لطف اندوز ہو سکتا تھا۔ یہاں بہت سے ایسے اسٹال بھی دکھائی دئیے جو کہ گھر سے کھانے بنا کر بیچتے ہیں یا مختلف دفاتر میں پہنچاتے ہیں،وہ بھی خوش تھے کہ ان کا سارا سامان اتنی جلدی ختم ہو گیا تھا،وہاں بار بی کیو کا بھی انتظام تھا،جہاں تکہ،ملائی بوٹی،بہاری بوٹی، سیخ کباب وغیرہ کی خوشبوئیں دل کو لبھا رہی تھیں، پیزا، پاستا، رول، سموسے، وان ٹان، کیک، براؤنیز، مخلف قسم کے سوپ،ان کے ساتھ کرسپی کریکرزوغیرہ بھی لذت کام و دہن کا سامان کر رہے تھے۔ گھر کی چیزیں بنا کر بیچنے والوں میں خواتین بھی تھیں اور مرد حضرات بھی۔ اس فیسٹیول میں فیملیز کے ساتھ لوگ آئے تھے تو یہاں کھلی جگہ میں بچے بہت زیادہ مزے لے رہے تھے۔سخت سردی اور ہوائیں بھی کراچی والوں کو گھروں میں روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ایسے میں جماعت اسلامی کے رہنما بھی ان کھانوں سے انصاف کرتے نظر آئے۔اس دھرنے کی انفرادیت یہ ہے کہ جب سے یہ دھرنا شروع ہوا ہے،اس وقت سے کراچی کا موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے،اس کے درمیان میں بارشیں بھی ہوئیں،ٹھنڈ بھی بڑھی،گرد آلود ہواؤں کا طوفان بھی آیا جس میں دھرنے کے سارے ٹینٹ اکھڑ گئے۔ لیکن ان سب کے باوجود یہاں ساری سرگرمیاں جاری و ساری ہیں۔اور کراچی والوں کو تو سمجھیں ایک پکنک پوائنٹ مل گیا ہے۔جو لوگ جماعت اسلامی سے اختلاف بھی رکھتے ہیں وہ بھی اس بلدیاتی قانون کے خلاف ان کی حمایت کر رہے ہیں۔رات کو روزانہ وہاں مختلف سر گرمیوں کے ساتھ کھانے کھلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے،جس میں مختلف قسم کے سوپ،مختلف پھل فروٹ،بھٹے،پاپڑ،مونگ پھلیاں اور بہت کچھ یہاں مل جاتا ہے- جب سے دھرنا شروع ہوا ہے مختلف ٹھیلے والے یہاں پہنچ جاتے ہیں اور اپنا سارا سامان یہاں منٹوں میں بیچ کر چلے جاتے ہیں، بعض اوقات تو کوئی بھی ایک شخص یہ سارا ٹھیلا یا سامان خرید لیتا ہے اور پھر سب میں مفت بانٹ دیتا ہے۔گویا اس وقت یہاں جنگل میں منگل کا سماں ہے۔میڈیا کو بھی وہاں سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی خبر مل جاتی ہے اس لئے میڈیا کی بھی دلچسپی اب تک برقرار ہے۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟