12:51 pm
تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

12:51 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020
میں پاکستان کا نمبر 124 واں تھا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4 درجے تنزلی ہوچکی ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ احتساب اور کرپشن کیخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے، اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی باتیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہیں ، عالمی ادارے معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دے رہے ہیں، کرپشن کیخلاف بیانیہ کیساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جہاں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، مافیا کی طرح آپریٹ کر رہی ہے ، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگ استعمال کیے، اپوزیشن ڈیل کی افواہیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہے ، مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے ، کرپشن کے خلاف بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں ، جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں ، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے ۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی