04:09 pm
تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

04:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ‘ فواد چوہدری کو سینئرنائب صدر مقرر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دی ، مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ
مرکزی تنظیم میں فواد چوہدری ، اعظم خان سواتی ، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان ، حامد الحق ، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی بھی پارٹی کے نائب صدور ہوں گے ، اس کے علاوہ اعجاز چوہدری ، ابراہیم خان ، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطاءاللہ کو بھی بطور نائب صدور مرکزی تنظیم میں شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ جنید اکبر ، سردار خادم وردک ، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان پارٹی کی مرکزی تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ہوں گے جب کہ مولابخش سومرو ، شاہد خٹک ، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ جوائنٹ سیکرٹریزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ادھرپاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی شوکاز نوٹس کے جواب میں پی ٹی آئی چئیرمین سے 30 سوالات پوچھ لیے،انہوں نے کہا کہ مجھے خیراتی کاموں میں چند دینے کا افسوس نہیں ، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے سے پہلے اپنی پارٹی کو ریاست مدینہ کے مطابق بنا لیں،تحریک انصاف میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوں تو یقین ہے عمران خان ہار جائیں گے۔انہوں نے 30 نکات پر مشتمل اپنے جوابی شوکاز میں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا محبت نامہ شو کاز نوٹس کی شکل میں ملا جس میں میری دو ٹویٹس پر وضاحت مانگی گئی ، اگر آپ نے میرے سوالوں کا جواب دے دیا تو میں بھی شوکاز کا جواب دے دوں گا ، مجھے افسوس یہ ہے کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا ، آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے کا نام ہیں ، یہ دھوکہ میرا الزام نہیں ملکہ آپ کے اپنے ماضی میں کیے گئے دعووں اور برسر اقتدار آنے کے بعد ان دعوؤں کے تضاد کا شاخسانہ ہے ، آپ نے پولیس اصلاحات لانے کا وعدہ کیا تھا،ساڑھے تین سال میں کیوں نافذ نہیں ہو سکی؟ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں آپ نے پارٹی فنڈز ملازمین کے نام پر کیوں منگوائے؟ آپ کا بنی گالا کا گھر اور کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فلیٹ کیسے غیر قانونی سے قانونی ہو گیا، ریاست مدینہ کے حکمران ہونے کا ثبوت دیں ، میرے سوالوں کا جواب دیں اور میرے خلاف دھمکیوں کو بند کریں ، اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا