08:54 pm
نیب کو مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کی انکوائری رپورٹ 15 مارچ تک جمع کرانے کا حکم

پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی
جانب سے مالم جبہ، بینک آف خیبر اور بلین ٹری سونامی کی انکوائری رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 مارچ تک رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں مالم جبہ، بینک آف خیبر اور بلین ٹری سونامی انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس ارشد علی نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اب تک تینوں کیسوں سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ جسٹس روح الامین نے کہا کہ اکتوبر سے کیس کو سن رہے ہیں ابھی تک نیب رپورٹ جمع نہیں کراسکا۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نیب عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ 75 ایکڑ زمین پر محکمہ جنگلات اور ٹورازم میں مسئلہ چل رہا تھا۔ جسٹس روح الامین نے کہا کہ اس بات کو چھوڑیں کہ محکموں کے درمیان کیا تھا بتائیں نیب وہاں کیا کر رہا تھا وہ رپورٹ دی جائے، زمین کس کو الاٹ کی گئی اور کیسے الاٹ کی گئی یہ بتایا جائے۔ جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو پتہ ہے کہ آپ لوگوں کی مجیوریاں کیا ہیں؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایاکہ 27 اضلاع میں 5 ہزار 600 سائٹس کی نشاندہی پر وقت لگے گا، رپورٹس جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ جسٹس روح الامین نے کہا کہ کتنے درخت جل گئے، کتنے پودے لوگوں نے خراب کیے اور ابھی کتنے درخت ہیں، ہمیں رپورٹ دی جائے، مالم جبہ میں کیا مسئلہ تھا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نیب نے مالم جبہ انکوائری عدالت کے حکم کا سہارا لے کر بند کردی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے رپورٹ تیار کرنے کیلئے مزید وقت مانگا جس پر عدالت نے 15 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 