12:27 pm
بڑے شہر میں صورتحال سنگین ہو گئی ، کئی مارکیٹس بند ۔۔سڑکیں بلاک کر دیں

بڑے شہر میں صورتحال سنگین ہو گئی ، کئی مارکیٹس بند ۔۔سڑکیں بلاک کر دیں

12:27 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں صورتحال خراب، کئی مارکیٹس بند ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے مظاہرین پر کیے گئے تشدد کے بعد شہر میں صورتحال خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے کئی علاقوں میں دکانین بند کروا دیں، ٹائرز جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔متحدہ رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں دوبارہ للکارا ہے، ڈاکو کراچی پر مسلط ہیں، ایم پی اے صداقت حسین پرتشدد کا حساب لیا جائے گا، ہماری ماؤں، بہنوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، وزیراعظم آئی جی اور ڈی آئی جی کو معطل کریں، ہم جمہوریت کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے سی ایم ہاؤس جانے والا راستہ بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ شرکا کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھنے سے روکنے پر ایم کیوایم کارکنوں نے سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے۔ایم کیوایم کے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ بغیر وارننگ ریلی پر زبردست لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس میں بچے اور خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، ایم پی اے صداقت عباسی شدید زخمی ہوئے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ ریلی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مغرب کی جماعت کھڑی کرنے کا اعلان کیا ، جس کے بعد لاٹھی چارج ہوا اور گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ مرکزی رہنماء ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ریلی پر بدترین تشدد کیا، آج سے سندھ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، سندھ حکومت کو تشدد کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراطلاعات ونشریات سندھ سعید غنی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے، جماعت اسلامی ایک مہینے سے احتجاج کررہی ہے، پی ایس ایل شروع ہونے والا ہےڑے، پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی وزیراعلیٰ کے اطراف ہوٹلوں میں مقیم ہیں،ایم کیوایم کی ریلی نے میٹروپول سے پریس کلب جانا تھا لیکن اچانک سی ایم ہاؤس کی طرف چل پڑی، صورتحال ایسی بن گئی کہ انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔ خبردار کیا تھا کہ سکیورٹی ایشوز کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مت جائیں۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا