11:02 pm
وزارت سائنس کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے ای وی ایم دینے سے معذرت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ
مشینیں دینے سے معذرت کرلی ہے، وزارت نے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دیا ہے جس میں کہا ہے کہ وزارت سائنس خود مشین تیار نہیں کرسکتی، جومشین بطورماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی، الیکشن کمیشن اپنی استحقاق اور مروجہ قوانین کے تحت مشینیں خرید سکتا ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی معاونت کی جائے گی۔ اے آروائی کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے کہ وزارت سائنس خود مشین تیارنہیں کرسکتی، وزارت نے ابھی تک کوئی مشین نہیں خریدی، پیپرا قوانین کے تحت مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے۔ الیکشن کمیشن مروجہ قوانین کے تحت ای وی ایم کی خریداری کرے، پوری قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پروجیکٹ کیلئے پی سی ایس آئی آر میں جگہ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے 20 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط ارسال کیا ہے کہ وزارت سائنس کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وہ ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی، وزارت سائنس کی نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی، آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ بیرون ملک سے بھی مشینیں خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے مطابق ای سی پی ٹینڈرنگ کرےگا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت سائنس یہ بھی آگاہ کرے کیا مشینوں کی ضروری ٹیسٹنگ کا عمل اس کے ماہرین نے کیا ہے؟ یاد رہے الیکشن کمیشن نے میئراسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگ رکھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی