08:30 pm
بلاول بھٹو کی قانونی ٹیم کو بھرپور تیاری کی ہدایت، پیپلزپارٹی کا اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کی قانونی ٹیم کو بھرپور تیاری کی ہدایت، پیپلزپارٹی کا اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

08:30 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو
عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بلاول بھٹو نے قانونی ٹیم کو بھی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر کام کرنے کی ہدایت کردی ہے، اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قانونی ٹیم کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بلاول بھٹو قانونی مشاورت کے سلسلے میں اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ سے بھی کچھ روز میں رابطہ کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا، حکومت ضمنی مالیاتی بل سمیت عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے کے لیے درکار دونوں بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی۔سینیٹ اجلاس میں مذکورہ بل وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا، جس کے حق میں 43 جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ آئے جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل کو منظور قرار دیا۔ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب رات گئے سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل کیے جانے کے باوجود حکومت نے اپنے اراکین کی تعداد کم ہونے کے باعث اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کرنے کے حوالے سے گریز کا مظاہرہ کیا۔اجلاس میں حاضر ہونے کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ایوان سے باہر چلے گئے جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت بل پیش ہی نہ کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، بل پیش کرنا میری ڈیوٹی نہیں، وزیر خزانہ ایوان میں آئیں۔اس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ساتھ ہی ایجنڈے کے مطابق بل پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر حکومت بل نہیں پیش کرنا چاہتی تو اسے وڈرا قرار دیا جائے۔بعدازاں بل پیش کیے جانے پر چیئرمین سینیٹ نے گنتی کرائی اور ایک ووٹ کی اکثریت سے بل کو منظور قرار دے دیا اور اجلاس پیر کے روز تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے