12:09 pm
تاحیات نا اہلی کی درخواست منظور ہونے سے فائدہ نواز شریف کو نہیں بلکہ کس کو ہو گا؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

تاحیات نا اہلی کی درخواست منظور ہونے سے فائدہ نواز شریف کو نہیں بلکہ کس کو ہو گا؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

12:09 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی درخواست منظور ہونے سے نوازشریف کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو فائدہ ہو گا کیونکہ نوازشریف کے اوپر دو بار نااہلی لگی۔انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام ’کراس ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدلیہ اپنی رائے کو قانون نہ بنائے۔ہمارا
ووٹر احتساب نہ ہونے پر ناراض ہے۔وزیراعظم نے بھی نیب سے کہا تھا کہ سارے کیس ایک ساتھ نہ کھولیں۔لوگ ن لیگ کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دے رہے۔مایوسی میں راناثناء اللہ تو عدالتوں کو کھلی دھمکی دے رہے۔رانا شمیم کا کیس بھی عدلیہ کا گھیراؤ کرنا ہی ہے۔چاہتے ہیں کہ ان کے مقدمات چلیں نہ فیصلے ہوں، اس لیے یہ کیسز کا 9 ماہ میں فیصلہ ہونے کے قانون کی مخالفت کر رہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول بھٹو کی پارٹی میں کوئی عزت نہیں۔تبدیلی کا اندازہ نہیں وزیراعطم جدگر لگا دیں گے کام کر لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، یہ کیس سپریم کورٹ بار نے از خود دائر کیا۔اتوار کو جہانگیرترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان کے علاقے تخت بھائی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پارٹی کے دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے از خود دائر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلا کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں،کیس میں فریق ہوں نہ بار نے مجھ سے کوئی مشورہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

pakistan news in urdu 


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر