03:32 pm
تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا ، معروف سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا ، معروف سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

03:32 pm

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی وکٹ اڑا دی۔گھوٹکی سے ق لیگ کے رہنما غلام رضا پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام رضا نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ سے سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف
سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2023میں سندھ میں حکومت بنائے گی۔جب کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی تھی، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، سیاسی شخصیات نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق ،میاں خیل ثنا اللہ ،میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔اس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،سیاسی شخصیات نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔دونوں رہنماؤں کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی جس پر دونوں رہنماؤں نے اپنے رفقا سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا اور بعدازاں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر